اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم تھریسامے نےبرطانوی پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قبل از وقت انتخابات کروانے کیلئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر تے ہوئے تمام پارلیمانی کمیٹیوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی منظوری کیلئے
تھریسامے نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات میں ان کے دستخطوں سے احکامات جاری کئے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سے قانونی بحث نئی پارلیمنٹ میں کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کی تحلیل کے وقت برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ایک دوسرے کو الوداعی پیغامات بھی دئیے۔