پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

بھارت میں زیر علاج دنیا کی وزنی مصری خاتون کو پانی کا گلاس پیش کرنے پر ہنگامی طور پر پولیس طلب

datetime 30  اپریل‬‮  2017 |

ممبئی (آئی این پی) بھارت میں زیر علاج دنیا کی سب سے وزنی مصری خاتون کو پانی کا گلاس پیش کرنے پر ہنگامی طور پر پولیس طلب کرلی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں سیفی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہنگامی طور پر پولیس کو طلب کر لیا۔ یہ وہ ہی ہسپتال ہے جہاں نصف ٹن وزنی مصری خاتون ایمان عبدالعاطی زیر علاج ہیں۔ پولیس کو طلب کرنے کی وجہ ایمان کی بہن شیما عبدالعاطی بنی جس نے اپنی مریضہ بہن کو

پینے کے لیے پانی کا گلاس پیش کیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹروں نے ایمان کے لیے پانی کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے کیوں کہ یہ اس کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ عمل ایمان کی موت کا سبب بھی بن سکتا تھا۔شیما کا کہنا ہے کہ اس نے جمعے کی شام اپنی بہن کو چند قطرے پانی کے دیے تھے تاہم اسے ہر گز معلوم نہیں تھا کہ اس عمل کے نتیجے میں بہت سے مسائل کھڑے ہو جائیں گے۔ادھر سیفی ہسپتال میں آپریشنز ڈائریکٹر حذیفہ الشہابی نے واقعے کے حوالے سے مصری قونصل خانے کو ایک تحریر ارسال کی ہے جس میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایمان کی بہن شیما کو ڈاکٹروں کی ہدایات کی پاسداری کرنا چاہیے۔ انہوں نے باور کرایا کہ ایمان کے لیے پانی پینا ممکن نہیں ہے کیوں کہ پانی اس کے معدے میں نہیں جا سکتا بلکہ براہ راست اس کے پھیپھڑے میں جا کر فوری طور پر اسے موت کے منہ میں لے جا سکتا ہے۔ الشہابی کا کہنا ہے کہ بھارت میں قیام کے دوران ایمان کو اگر کچھ ہو جاتا ہے تو اس سے بھارتی ڈاکٹروں کی ساکھ متاثر ہو گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال میں ایمان کے کمرے کے نزدیک پولیس اہل کاروں کو تعینات کیا جا سکتا ہے تاکہ آئندہ اس نوعیت کے واقعات سے بچا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…