بشارالاسدکی حکومت کاخاتمہ ، امریکہ کے بعد ایک اوربڑی سپرپائورنے شامی صدرکی حمایت کردی

28  اپریل‬‮  2017

لندن (این این آئی)برطانیہ نے کہاہے کہ شامی فوج کی جانب سے مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد صدر بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ کرنے کیلئے اگر امریکا فوجی مدد کی درخواست کرے گا تو ہم ’نہ‘ نہیں کہہ سکیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے بی بی سی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے بعد شامی صدر کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرے گی

اور اس کیلئے برطانیہ سے فوجی مدد طلب کی جائے گی تو برطانیہ کے لیے انکار کرنا مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا نے شامی فوج پر رواں ماہ 4 اپریل کو ہونے والے کیمیائی حملے کا الزام عائد کیا تھا، اس کیمیائی حملے میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے تھے۔کیمیائی حملے کے جواب میں امریکا نے شامی ایئرفورس کے ٹھکانوں پر کروز میزائل حملوں کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسد حکومت کی جانب سے کیے جانے والے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔برطانیہ نے اس امریکی رد عمل کی حمایت کی تاہم وہ خود اس حملے میں براہ راست ملوث نہیں تھا۔البتہ برطانوی وزیر کے مطابق اگر امریکا کو بشارالاسد کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کیا گیا اور امریکیوں نے ہم سے مدد چاہی تو ’نہ‘ کہنا بہت مشکل ہوجائے گا۔تاہم انہوں نے باور کروایا کہ اس قسم کے فوجی اتحاد کے لیے پارلیمنٹ سے اجازت کی ضرورت ہو سکتی ہے جبکہ اسی پارلیمنٹ نے بشار الاسد افواج کی جانب سے کی جانے والی بمباری کے خلاف ووٹ دیا تھا اور شامی فوج کو کیمیائی ہتھیار استعمال سے باز رہنے کا کہا تھا۔یاد رہے کہ شام میں ہونے والے کیمیائی حملے نے مغربی طاقتوں اور روس کے درمیان کشیدگی پیدا کر دی تھی۔اور شامی فوج کو کیمیائی ہتھیار استعمال سے باز رہنے کا کہا تھا۔یاد رہے کہ شام میں ہونے والے کیمیائی حملے نے مغربی طاقتوں اور روس کے درمیان کشیدگی پیدا کر دی تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…