اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی ہیکرز نے مزید چھ بھارتی ویب سائٹس ہیک کرکے بھارت کی نیندیں اڑا دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا بدلہ لینے اور کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا دعویٰ کیا ۔بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی ہیکرز کی جانب سے ہیک کی گئی
ویب سائٹس کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ان ویب سائٹس میں یونیورسٹی آف کوٹا، آئی آئی ٹی بی ایچ یو، آرمی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس ٹیکنالوجی، آرمی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اور بورڈ آف ریسرچ ان نیوکلیئر سائنسز کی ویب سائٹس شامل ہیں۔