اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ممنوعہ اسلامی ناموں کی فہرست جاری کر دی، ممنوعہ ناموں کے حامل بچوں اور ان کے والدین کو ریاست کی جانب سے دی جانی والی مراعات ، ہیلتھ کیئر ، تعلیم اور رہائش سے محروم ہونے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ ایکسپریس ٹربیون کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے ملک کے مغربی حصے ژن جیانگ میں مذہبی سرگرمیوں کے
خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مذہبی اسلامی ناموں پر پابندی عائد کر دی ہے اور ممنوعہ ناموں کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے جس میں دئیے گئے ناموں کے حامل بچے اور ان کے والدین ریاست کی جانب سے دی جانی والی مراعات ، ہیلتھ کیئر ، تعلیم اور رہائش سے محروم تصور کئے جائیں گے۔ ممنوعہ ناموں کی فہرست میں اسلام، قرآن، صدام، مکہ جیسے اسلامی نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اسلامی ناموں پرچینی حکام کی جانب سے قدغن ایسے علاقے میں لگائی گئی ہے جس میں نصف کے قریب گھر مسلمان شہریوں کے ہیں جن کی تعداد2کروڑ 30لاکھ ہے۔ژن جیانگ صوبے میں دائیں بازوکے ایک گروپ کے مطابق چینی حکام کی جانب سے حالیہ کارروائی مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جاری بین الاقوامی مہم کا حصہ نہیں چینی حکام کی جانب سے کارروائیاں اور اقدامات ژن جیانگ صوبے میں امن نہیں بلکہ حکام کا جاری کریک ڈائون دراصل ژیگوریز مسلمانوں کے خلاف ایندھن فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ چینی حکام کی جانب سے مذہبی سرگرمیوں پر پابندی کے خلاف انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے بھی اس طرح کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا ہے۔