اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’ جنگجوصفیں بنا لیں اور شیطانی اتحاد کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہو جائیں ‘‘ القاعدہ رہنما نے اب تک کا سب سے خوفناک اعلان کردیا ۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آئی این پی )القاعدہ کے لیڈر ڈاکٹر ایمن الظواہری نے شام میں اپنے پیروکاروں اور تمام جنگجوؤ ں سے کہا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور طویل عرصے کے جہاد کے لیے تیار ہوجائیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق القاعدہ نے ڈاکٹر ایمن الظواہری کا ایک آڈیو(صوتی) پیغام جاری کیا ہے۔اس میں انھوں نے جنگجوؤ ں سے کہا ہے کہ وہ پرعزم رہیں اور گوریلا جنگ کے حربوں کو تبدیل کریں۔ایمن الظواہری نے کہا کہ ایک بین الاقوامی شیطانی اتحاد شام میں کبھی اسلام کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کرے گا۔

یہ جنگ صرف شامی قوم پرستوں کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ تمام مسلم قوم کی ایک مہم ہے جو اسلامی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ شام میں القاعدہ کی شاخ النصرہ محاذ نے کچھ عرصہ قبل اس بین الاقوامی تنظیم سے اپنا ناتا توڑ لیا تھا اور اب یہ فتح الشام محاذ کے نام سے وہاں کام کررہی ہے۔امریکا کی قیادت میں اتحاد نے حالیہ مہینوں کے دوران اس کے جنگجوں پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے اور اس کے بعض سینیر لیڈر ان فضائی حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…