بیجنگ (آئی این پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ عصر حاضر کا چین کی طرف سے دنیا کو پیش کیا گیا بہت اہم پروگرام ہے جو اگرچہ چین کی طرف سے تجویز کیا گیا ہے لیکن تمام ممالک اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ قدیم شاہراہ ریشم کے تاریخی اور ثقافتی کلچر کا بھی آئینہ دار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت سی پیک کا نئی شاہراہ ریشم کا ایک سیکشن پاکستان سے گزرتا ہے جہاں کچھ منصوبے متنازع کشمیر کے علاقہ سے گزرتے ہیں تا ہم وزیر خارجہ نے بھارتی تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اندر پاکستانی منصوبو ں کا اس تنازعہ سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے ، بھارت کا بھی نئی شاہراہ ریشم میں شرکت کے لئے خیرمقدم کیا گیا ہے