جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نکاح بن متاع ،بھارتی مسلمان خاتون کے ساتھ سعودی عرب میں کیا ہوا؟افسوسناک انکشافات،شرمناک دعویٰ کردیاگیا

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک اور خاتون ایجنٹس کے دھوکے کا شکار ہو گئی، ایجنٹس نے مبینہ طور پرمسلمان خاتون کو سعودی عرب میں 3لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک اور خاتون ایجنٹس کے دھوکے کا شکار ہو گئی ہے ،جو کہ سعود ی عرب میں کفیل کی جانب سے جنسی اور ذہنی ہراسگی کا شکار ہے ۔ 39سالہ سلمہ بیگم جو کہ حیدرآباد کے علاقے ببن نگر کی رہائشی ہے۔

سلمہ بیگم کو اکرم اور شفیع نامی شہری کی جانب سے گھریلوملازمہ کی نوکری کیلئے 21جنوری 2017کو سعودی عرب بھیجا گیا تھا ۔سلمہ بیگم کی بیٹی سمینہ نے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی والدہ کو اکرم اور شفیع نے دھوکہ دیاہے اور وہ مصیبت میں ہیں ،وہ گھر واپس آنا چاہتی ہیں لیکن ان کا کفیل انہیں وطن واپس نہیں آ نے دے رہا ،حالانہ میں ایجنٹ اکرم سے مل کر میں نے اس سے درخواست بھی کی تھی کہ میری ماں کو واپس لے آ لیکن اس نے کچھ بھی کرنے سے انکار کر دیا ۔جس کے بعد ہم نے پولیس سے رابطہ کیا لیکن پولیس بھی اس چیز پر خاموش ہے اور کچھ کرنے سے قاصر نظر آ رہی ہے ۔سمینہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی والدہ کو کفیل کے ہاتھوں تین لاکھ روپے میں فروخت کر دیا گیاہے ،یہ جنسی ہراساں کرنے کا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اس کی والدہ نے سعودی کفیل سے نکاح بن متاع کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعدمیری والدہ نے جیسے تیسے کر کے مجھے اس سارے معاملے کی اطلاع دی کہ اسے ایجنٹوں نے کفیل کو بیچ دیاہے ۔سمینہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی والدہ کو کفیل کے ہاتھوں تین لاکھ روپے میں فروخت کر دیا گیاہے ،یہ جنسی ہراساں کرنے کا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اس کی والدہ نے سعودی کفیل سے نکاح بن متاع کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعدمیری والدہ نے جیسے تیسے کر کے مجھے اس سارے معاملے کی اطلاع دی کہ اسے ایجنٹوں نے کفیل کو بیچ دیاہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…