پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے متعددعلاقوں میں ہفتے کے دن بھی چھٹی ہوتی ہے ،جانتے ہیں اسرائیل میں ہفتے کے دن چھٹی کیوں کی جاتی ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی عبرانی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے ہفتے کے دن کی چھٹی ختم کرنے اور ہفتے کو کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دینے پر مذہبی جماعتوں پر مشتمل حکومت ایک نئی مشکل سے دوچار ہوگئی ہے۔اسرائیل عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ہفتے کے دن کاروبار مراکز کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد اسرائیل کے مذہبی حلقوں

میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہودی مذہبی حلقے اور مذہبی سیاسی جماعتیں ’ہفتہ‘ کے دن کو اہمیت دیتے ہیں اور اس روز سرکاری اور نجی شعبے میں عام تعطیل کی جاتی ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے ایک طرف مذہبی یہودیوں کو مشتعل کیا ہے اور دوسری طرف حکومت کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے مذہبی فرقوں ’حریدیہ‘ اور مرکزی مذہبی تنظیموں کی طرف سے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیلئے حکومت کا ہنگامی اجلاس بلائیں۔یہودی مذہبی گروپوں نے وزیراعظم کو لکھے اپنے مکتوب میں ہفتے کے دن کاروباری مراکز کھلے رکھنے کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ہفتے کے دن سپر مارکیٹ کو کھلا رکھنے اور کمپنیوں کو چھٹی نہ کرنے کی اجازت دینا یہودیوں کی مذہبی روایات کیخلاف ہے۔ یہودی گروپوں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجودہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ موجودہ آئین اور قانون کے تحت یہودیوں کو ہفتے کے روز کسی قسم کی کاروباری سرگرمی کی اجازت نہیں دی جاتی۔اسرائیل کے وزیر داخلہ ارییہ درعی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہفتہ مقدس اور یہودی قوم کے تشخص کی نفی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرنیوالے مذہبی رہ نماؤں سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرونگا، سرائیلی وزیر صحت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ یہودی مذہبی روایات اور اصولوں سے صریح انحراف ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…