اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک نوجوان دلہن اس روایت کو سر کے بل الٹاتے ہوئے خود گھوڑے پر بیٹھی اور بارات لے کر دولہے کے گھر جا پہنچی۔ یہ بحرورمیں پیش آیا. 25 سالہ جیا شرما اپنی بارات لے کر دولہے کے گھر پہنچیں۔ دلہن، جو ایم اے انگریزی ادب کی طالبہ ہیں، اپنی بارات دولہے کے گھر لے کر گئیں تو اہل علاقہ بھی اس انوکھی بارات کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ دولہا لوکیش شرما سافٹ ویئر انجینئر ہیں اور گرو گرام کی ایک آئی ٹی کمپنی میں
اچھے عہدے پر فائز ہیں۔بارات دولہے کی گلی میں پہنچی تو اس کے آگے چلتی دلہن کی سہیلیوں نے خوبصورت رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔ چھتوں پر بھی لوگ اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ جیا شرما کا کہنا تھا کہ راجستھان صنفی امتیاز کے حوالے سے دیگر ریاستوں سے آگے ہے۔ وہ نہ صرف اپنی بارت خود لے کر گئی ہیں بلکہ ان کے والد نے کوئی جہیز بھی نہیں دیا۔ وہ یہ پیغام دینا چاہتی تھیں کہ لڑکی اور لڑکے کو بحیثیت انسان برابر سمجھنا چاہیے۔