نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہائیکورٹ نے ’’را‘‘کے خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیوکاکیس بین الاقوامی عدالت میں لے جانے کی درخواست مستردکردی ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ بھارتی حکومت کو کلبھوشن معاملہ کو عالمی عدالت میں لے جانے کی ہدایت کی جائے۔کیس کی
سماعت کرتے ہوئے عدالتی بینچ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔معاملے کو حکومتی ماہرین پر چھوڑ دینا ہی بہتر ہے، کلبھوشن کے معاملےمیں عدالت کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، بھارتی ہائی کورٹ میں درخواست سماجی کارکن کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔