ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی داستانیں رقم کرنے والے برما( میانمار) پر اللہ کا عذاب، لاشوں کے انبار لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق میانمار کے دارالحکومت ینگون میں واٹر فیسٹول کے دوران مختلف واقعات میں 285 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔ میانمار میں چار روزہ واٹر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران جرائم کے واقعات میں
بے پناہ اضافہ ہوا۔اس فیسٹیول کے دوران 1200 کیسز درج ہوئے ہیں۔ جن میں ٹریفک حادثات ، قتل اور منشیات کے بے تحاشا استعمال کے کیس تھے۔ان مختلف واقعات میں جان کی بازی ہارنے والے افراد ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے تھے لیکن زندہ واپس نہیں جا سکے۔ واضح رہے گزشتہ سال بھی اسی فیسٹول کے دوران 272 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔