برلن (این این آئی)جرمنی میں حجاب والی خاتون مسافر کو پبلک بس میں بٹھانے سے انکار کرنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں بس ڈرائیور کو دس ہزار یورو تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے ایک قصبے لیئر میں پیش آیا ٗپولیس کے مطابق متعلقہ ڈرائیور نے اس خاتون
مسافر کو اپنی بس میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے متعدد مرتبہ انکار کر دیا تھا۔ ایمڈن شہر کی مقامی انتظامیہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کئی بار پیش آنے والے اس واقعہ کے باعث متعلقہ بس کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ٗترجمان کے مطابق مقدمے کی سماعت کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی تاہم عدالت بس ڈرائیور کو دس ہزار یورو تک جرمانے کی سزا سنا سکتی ہے۔