منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سمندر کے درمیان میں دنیا کی پہلی آبی سرنگ جس میں سے بحری جہاز اور کشتیاں گزریں گے

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(آئی این پی) ناروے نے اپنے ایک جزیرہ نما علاقے میں سمندر کے بیچوں بیچ واقع پہاڑمیں بحری جہازوں کے گزرنے کیلئے سرنگ کی تیاری شروع کردی جس سے بحری جہاز اور کشتیاں سمندر کی ایک طرف سے دوسری طرف آسانی سے گزر سکیں گی ،سرنگ شمال مشرقی ناروے میں جزیرہ نما علاقے میں سمندر کے بیچ میں واقع پہاڑ کو توڑ کر بنایا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نارویجین کوسٹل ایڈمنسٹریشن (این سی اے) کے مطابق یہ سرنگ نارویجین نیشنل ٹرانسپورٹ پلان (این ٹی پی) کے تحت تعمیر ہونے والے منصوبوں کے تحت بنایا جانے گا، اور اس کا پہلا حصہ 2023 میں مکمل ہونے کے بعد اسے کھولا جائے گا۔این سی اے کے مطابق 36 میٹر چوڑی اور 49 میٹر طویل سرنگ پر کم سے کم 31 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئے گی، اور منصوبے کا پہلا مرحلہ 6 سال میں مکمل ہوگا، جب کہ منصوبے کی تکمیل 2029 میں ہوگی۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز 2019 میں ہوگا، اور سرنگ کی تیاری میں پہاڑ سے 80 لاکھ ٹن پتھر نکالا جائے گا۔این سی اے کے مطابق سرنگ کو بیک وقت 2 جہازوں کے گزرنے کے لیے محفوظ بنانے کے لیے سرنگ میں جدید طرز کی لائٹیں نصب کی جائیں گی، کیوں کہ وہاں سورج کی روشنی نہیں ہوگی۔ناروے حکام کے مطابق سرنگ سے ایک گھنٹے کے دوران 5 بحری جہاز گزرسکیں گے۔واضح رہے کہ اس سرنگ سے زیادہ تر مسافر بردار بحری جہاز گزریں گے، تاہم سیاحتی اور تجارتی جہازوں کو بھی گزرنے کی اجازت ہوگی۔سرنگ استعمال کرنے والے جہازوں کو کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…