ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیاپر نفرت انگیزموادکے خلاف زبردست اقدام، جرمنی نے مثال قائم کردی،مسلمان ممالک بھی سبق سیکھیں

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(آئی این پی)جرمن حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد نہ ہٹانے پر53ملین یورو تک جرمانہ کرنے کا بل منظور کر لیا، سوشل میڈیا کو غلط خبریں اور نفرت انگیز مواد ہٹانے کے لئے ایک ہفتے کا موقع دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت

نے سوشل میڈیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں جرمنی نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق سوشل میڈیا پر غلط خبریں اور نفرت انگیز مواد کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا اسے ہٹانے کا پابند ہوگا۔اگر سوشل میڈیا نے ایسا موادرپورٹ کرنے کے ایک ہفتے کے اند ر نہ ہٹایا تو جرمن حکومت اس پر 53ملین یورو تک جرمانہ کرے گی۔جرمن وزیر انصاف ہیکو ماس کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے جرمنی میں مہاجرین کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر آئندہ الیکشن میں رائے عامہ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔جرمنی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری اقتدار کے لئے آزادی اظہار رائے اہم ہے لیکن آزادی اظہار کے حد وہاں ختم ہو جاتی ہے جہاں سے جرائم کی ابتداہو۔اس لئے سوشل میڈیا پر جرمانے کا قانون پاس کیا ہے اور یہ یہ قانون جرمنی کے بعد یورپی یونین میں نافذ کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ اور سوشل میڈیا کو غلط خبریں اور نفرت انگیز مواد ہٹانے کے لئے ایک ہفتے کا موقع دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…