ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

فیس بک نے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی، لڑکیوں کی تصاویر پوسٹ کرنے والے چند منٹ میں ہی پکڑے جائیں گے

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی)سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘نے فوٹو میچنگ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی جس کے ذریعے لڑکیوں کی تصاویر پوسٹ کرنے والوں کو چند منٹوں میں پکڑا جا سکے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فیس بک نے یہ سہولت انتقامی فحش مواد کو پوسٹ کیے جانے سے روکنے کے لیے متعارف کروائی ہے۔ جب کوئی صارف اپنی کسی تصویر کا غلط استعمال دیکھے گا تو وہ اسے رپورٹ کر دے گا۔ فیس بک کے تربیت یافتہ نمائندے اس کا جائزہ لے کر

اس تصویر کو ویب سائٹ سے ہٹا دیں گے اور پھر یہ نئی سہولتفوٹومیچنگ ٹیکنالوجی اس تصویر کو دوبارہ پوسٹ ہونے سے روکے گی۔ یہ صرف فیس بک پر ہی نہیں بلکہ میسینجر اور انسٹاگرام پر بھی وہ تصویر دوبارہ پوسٹ نہیں ہونے دے گی۔ فیس بک کے گلوبل سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ انٹیگونی ڈیویس کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ سہولت ان لوگوں کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر متعارف کروائی ہے جن کی قابل اعتراض تصاویر انتقام کے طور پر فیس بک پر پوسٹ کی جاتی ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…