بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ نے ایرانی شہری کو گرفتارکرلیا،چینی شہریوں کے ساتھ ملکرکیا کررہاتھا؟ حیرت انگیزدعویٰ

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی وفاقی پولیس نے دارالحکومت واشنگٹن سے ایران کومیزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقمریکا کی وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے دارالحکومت واشنگٹن سے ایک مشتبہ ایرانی سہولت کار کوحراست میں لیا ہے جس پر منی لانڈرنگ اور ممنوعہ میزائل ٹیکنالوجی ایران کو فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

امریکی پولیس نے گرفتار مشتبہ ایرانی کی شناخت قباد قاسم بور کے نام سے کی ہے۔ اس کے پاس ایران اور کینیڈا دونوں کی شہریت بتائی جاتی ہے۔کینیڈین پریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کیمطابق قباد قاسم بور نے اپنے دوستوں اور والد کے ساتھ مل کر امریکا میں کئی جعلی کمپنیاں بنا رکھی ہیں۔ ان جعلی کمپنیوں کے توسط سے وہ منی لانڈرنگ اور ایرانی رجیم کو حساس میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرتا رہا ہے۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایرانی شہری کو کئی سال کی چھان بین کے بعد حراست میں لیا ہے۔ گرفتار شخص ایران کو رقوم فراہم کرنے اور ممنوعی میزائل ٹیکنالوجی تہران تک پہنچانے کا مرکزی منصوبہ ساز ہے۔رپورٹ کے مطابق قاسم بور اپنے دو دیگر ساتھیوں کی مدد سے ممنوعہ ٹیکنالوجی چین کے راستے ایران پہنچاتا رہا ہے۔ اس نے ایران کو مختلف ذرائع سے ملٹری نیویگیشن آلات اور دیگر ممنوعہ سامان فراہم کیا۔ اس نے منی لانڈرنگ کے کاروبار اور ممنوعہ اشیا کی ایران منتقلی کے لیے کئی جعلی کمپنیاں بھی قائم کر رکھی تھیں۔ ان جعلی کمپنیوں کی فرضی سربراہی چینی باشندوں کو سونپی گئی تھی۔خیال رہے کہ تین فروری کو امریکی وزارت خزانہ نے 13 ایرانی شخصیات اور 12 کمپنیوں کو ایران سے لین دین کے الزام میں بلیک لسٹ کردیا تھا۔ ان پر بھی ایران کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے اور ایرانی پاسداران انقلاب کی معاونت کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…