ماسکو (آئی این پی)روس نے اعتراف کیا ہے کہ اِدلب کے شہر خان شیخون میں کیمیائی ذریعے سے قتلِ عام کی ذمے داری شامی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بشار فوج کے طیاروں نے خان شیخون کے مشرقی نواح میں کیمیائی مواد کے حامل گرینیڈز تیار کرنے والے ایک ورک شاپ کو نشانہ بنایا۔جنرل ایگور کوناشینکوف نے مزید بتایا کہ فضائی حملے میں دہشت
گردوں کے زیر انتظام گولہ بارود ذخیرہ کرنے کی ایک بڑی تنصیب پر بم باری کی گئی۔ اس تنصیب میں زہریلے مواد سے بھرے گرینیڈز تیار کرنے والا ایک ورک شاپ بھی شامل ہے۔روسی ذمے دار نے واضح کیا کہ ان کے ملک نے اس واقعے کے حوالے سے تمام تر صحیح اور غیر جانب دارانہ معلومات کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے حوالے کر دی ہے۔گزشتہ روز شامی افواج نے ایک ویئر ہاس پر فضائی حملہ کیا،