ابوظہبی(این این آئی)بھارتی خفیہ ایجنسی را نے عرب ممالک میں بھی جاسوسی نیٹ ورک وسیع کردیا۔متحدہ عرب امارات نے دو بھارتی جاسوسوں کو حساس معلومات بھارت کو فراہم کرنے پر پانچ اور دس برس قید کی سزا سنادی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی را عرب ملکوں میں بھی سازش میں مصروف ۔عرب اخبار کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے پڑوسی اور دیگر ملکوں میں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کا
نیٹ ورک پھیلایا ہواہے۔ پاکستان سے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور متحدہ عرب امارات سے را کے ایجنٹوں کی گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ ابوظہبی میں ایک بھارتی شہری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔بھارتی شہری نے خفیہ معلومات بھارتی فوج کو فراہم کی تھیں۔ یواے ای کی عدالت نے بھارتی شہری کو 10 برس قید کی سزا سنادی۔اس سے پہلے ایک اور بھارتی شہری منارعباس کو عدالت نے 5 برس قید کی سزا سنائی