اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی لڑکی کوکینیڈا کی شہریت دینے کا اعلان کردیا،کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت

datetime 4  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(آئی این پی ) کینیڈا کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی ان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی اور انھیں 2014 میں اعلان کی گئی اعزازی شہریت بھی دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ جب 19 سالہ ملالہ یوسف زئی 12 اپریل کو دورے پر آئیں گی تو وہ پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔واضح رہے کہ ملالہ کینیڈین پارلیمنٹ سے

خطاب کرنے والی کم عمرترین شخصیت ہوں گی۔ کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اور ملالہ یوسف زئی تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بات چیت بھی کریں گے۔ ملالہ کے لڑکیوں کی تعلیم کیلیے اقدامات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ ملالہ کو اعزازی شہریت دینے پر کینیڈا بھر کو فخر ہے۔ ملالہ کو اعزازی شہریت دینے کی تقریب میں شرکت کروں گا۔دوسری جانب ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کا دعوت نامہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے. کینیڈا پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ عظیم ہیروز کے وطن کینیڈا جانے کیلیے بہت پرجوش ہوں۔یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں سوات میں اسکول سے واپسی پر حملہ کرکے زخمی کردیا گیا تھا، اس وقت ان کی عمر صرف 15 برس تھی، انھیں خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ملالہ یوسف زئی کو ابتدائی طور پر پاکستان میں ہی طبی امداد دی گئی تھی تاہم بعد میں انھیں برطانیہ کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔انھیں 2014 میں بچوں کی تعلیم کے لیے مہم چلانے پر ہندوستان کے کیلاش ستھیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ملالہ یوسف زئی اعزازی طور پر کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے والی چھٹی شخصیت ہیں۔انھیں نوبیل پرائز کے علاوہ ورلڈ چلڈرن پرائز جیسے ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…