منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایک عام پاکستانی جو مانچسٹر کا لارڈ میئر بنا ؟

datetime 3  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(این این آئی)یورپی پارلیمان کے پاکستانی نڑاد سوشلسٹ رکن افضل خان بریگزٹ کے نتیجے میں واپس اپنے وطن برطانیہ روانہ ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں خالد حمید فاروقی کے ساتھ خصوصی بات چیت میں اْنہوں نے بتایا کہ اْنہوں نے ترقی کا مشکل سفر کیسے طے کیا۔

انہوں نے کہاکہ کیسے یورپ کی سماجی جمہوریت نے گیارہ سال کی عمر میں گود لیے ہوئے ایک بچے کو  تعلیم کے مواقع مہیا کیے اور کیسے اْسے ایک ایسے مقام پر پہنچایا، جہاں ہر انسان پہنچنے کی خواہش کر سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اْنہوں نے مجبوریوں کی وجہ سے اسکول کو خیر باد کہہ دیا تھا، اس وجہ سے انہیں کوئی قابل ذکر ملازمت نہ مل سکی۔ پھر وہ مانچسٹر پولیس میں سپاہی بھرتی ہو گئے لیکن جلد ہی اْنہیں یہ احساس ہوگیا کہ تعلیم کے بغیر وہ کسی مقام پر نہیں پہنچ سکتے، لہٰذا اْنہوں نے وکالت کا امتحان پاس کیا اور قانونی مشاورت فراہم کرنے والی ایک کمپنی میں کام شروع کر دیا۔جلد ہی افضل خان نے سیاست میں قدم رکھ دیے اور لیبر پارٹی کی طرف سے 2000 میں مانچسٹر سے کونسلر منتخب ہوئے۔ اْنہوں نے بتایا کہ وہ مسلسل 2011ء تک کونسلر منتخب ہوتے رہے۔ اسی دوران وہ مانچسٹر شہر کے سب سے کم عمر لارڈ میئر بھی منتخب ہوئے۔2014ء میں افضل خان یورپی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے اور اس پارلیمان کی کمیٹی برائے دفاع اور تحفظ کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔ افضل خان کو یورپی پارلیمنٹ کے سوشلسٹ اور ڈیموکریٹ دھڑوں نے یورپ اور مسلم دنیا میں اپنا نمائندہ بھی مقرر کیا تھا۔افضل خان کل (منگل )چار اپریل کو مانچسٹر ایریا میں گورٹن کی اس سیٹ سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں، جو معروف لیبر پارٹی رہنما سر جیرالڈ کاؤفمان کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…