پیرس(این این آئی)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں میلے کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے سین سینٹ میں سلانہ میلے
کے دوران ہوا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق 30 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔فرانسیسی حکام کے مطابق دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا دہشتگردی کی کارروائی نہیں بلکہ حادثہ ہے۔