جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عرب اتحاد کا پہلا مشن سامنے آگیا ۔۔ کیا کام کریں گے ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن کی حکومت نے ملک میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کی کوآرڈی نیٹر کے اْس منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت یمن کے تمام صوبوں میں بھوک سے دوچار 1.7 کروڑ افراد کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے الحدیدہ کی بندرگاہ کے بدلے

دیگر متبادل بندرگاہوں کو استعمال کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئینی حکومت نے واضح کیا کہ عدن اور المکلا کی دو بندرگاہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام بری گزر گاہوں پر امداد وصول کرنے اور اسے باغیوں کی لوٹ مار سے بچانے کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر تیاریاں کر لی گئیں ہیں۔علاوہ ازیں یمنی حکومت اور عرب اتحاد المخا کی بندرگاہ کو بھی دوبارہ سے بحال کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ وہاں بھی امداد وصول کی جا سکے۔ایسا نظر آ رہا ہے کہ الحدیدہ کا علاقہ عرب اتحادی افواج کا اگلا ہدف ہوگا جب کہ متاثرین کے لیے انسانی امداد کے داخلے پر بھرپور زور دیا جا رہا ہے۔اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان میجر جنرل احمد عسیری نے گفتگو کرتے ہوئے باور کرایا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جیبوتی میں ٹرکوں کی تلاشی اور پھر انہیں الحدیدہ تک جانے کی اجازت دینے کا طریقہ کار غیر سنجیدہ ہے اور ملیشیائیں اب بھی اسلحے کی اسمگلنگ کے واسطے الحدیدہ کی بندرگاہ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ باغیوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے فیصلے، خلیجی منصوبے اور قومی مکالمہ کانفرنس کے اعلامیے میں شامل باتوں کی پاسداری کی صورت میں عسکری کارروائیاں روک دی جائیں گی۔‎ واضح رہے کہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے جا رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…