پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’ہیلری کلنٹن نے2010ء میں اپنے شوہر بل کلنٹن کی تدفین کی تیاری کے احکامات کیوں دیے تھے‘‘تہلکہ خیز انکشافات

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکا کی سابق وزیرخارجہ، ہیلری کلنٹن کی ای میل کے افشاء نے کئی ایسے راز بھی فاش کردیے جن کا عام حالات میں سامنے آنا ممکن نہیں تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلری کلنٹن کی لیک ہونے والی ای میلز میں پتا چلا ہے کہ سنہ 2010ء میں بل کلنٹن کے دل کی سرجری کی گئی تو ان کی حالت کافی تشویشناک تھی۔ ہیلری نے اپنی معاون ھما عابدین کو فروری 2010ءکو اپنے شوہرکی سرجری کے ایک ہفتے بعد ان کے جنازے تجہیز وتکفین کا اہتمام کرنے کی ہدایت

کی تھی۔یہ انکشاف حکومت کے ایک مانیٹرنگ گروپ کی طرف سے گذشتہ بدھ کے روز سامنے لائی جانے والی دستاویز میں کیا گیا ہے۔ 1184 صفحات کو محیط اس دستاویز میں ہیلری کلنٹن کے وزارت خارجہ کے دور کے امور بھی بیان کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی پروٹوکول آفیسر کابریشیا مارشل نے ہیلری کی ہدایت پر ھما عابدین کو مکتوب لکھا تھا جس میں اسے کہا گیا تھا کہ وہ بل کلنٹن کی ممکنہ وفات کی صورت میں اس کی کفن دفن کی تیاری کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…