جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

ترکی میں فوجی بغاوت،ایاز صادق15جولائی کی رات کیا کرتے رہے؟ترکی کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد/انقرہ (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سراد ایاز صادق نے تر کی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کہر مان سے اپنی ہونے والی ملاقات میں تر کی کی عوام حکومت اور پارلیمنٹ کے ساتھ پاکستان کی طر ف سے اظہار یکجہتی کے عزم کو دہرایا ہے۔ منگل کو انقرا میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جو تر کی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کہرمان کی دعوت پر ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ

حالیہ دنوں تر کی کے دورہ پر ہیں نے اپنے تر ک ہم منصب سے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں بعد میں دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کے اراکین بھی شامل ہو گئے۔ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔تر کی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کہرمان نے پاکستان کے پارلیمانی وفد کی تر کی کی پارلیمان میں آمدپر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سر دار ایاز صادق وہ پہلے پارلیمانی لیڈرہیں جنہوں نے 15جولائی کی رات کو تین بار ٹیلی فون کر کے انہیں پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ کی طر ف سے ترکی میں غیر قانونی اقدام کے خلاف اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے پاکستان کی پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں تر کی کی قیادت اور جمہوری اداروں کی حمایت میں متفقہ قرار دادوں کی منظوری پر بھی شکریہ ادا کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے 15جولائی 2016کی رات تر کی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے خلاف تر ک عوام اور جمہوری نمائندوں کے عزم و استقلال کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 15جولائی کی رات پوری دنیا نے بے مثال عزم اور قربانی کامظاہرہ دیکھا جو سب جمہوری اقوام کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ15جولائی کی رات انسانی عزم اور استقلال نے توپوں کے دہانے بند کر دیے۔سر دار ایازصادق نے دہشت گردی سمیت تمام چیلنجز کے مقابلے کے لیے تر کی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں اسلامی برادر

ممالک کے مابین غیر مثالی برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانوں کے اراکین خصوصًا پاک۔تر کی فرینڈ شپ گروپ نے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے برادرانہ تعلقات کو ایک مضبوط شر اکت داری میں تبد یل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور تر قی کے لیے باہمی اقتصادی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ د ینے کی خواہش رکھتا ہے۔انہوں نے پاکستان اور تر کی کے مابین پائے جانے والے برادرانہ تعلقات کو آنے والی نسلوں کو منتقل کرنے کے لیے ٹھوس اقدا مات اٹھانے کے عزم کااعادہ کیا۔

انہوں نے 23مارچ 2017کو ہونے والی یوم پاکستان کی پر یڈ میں تر کی کے مہتر بینڈ کی شر کت پر شکریہ ادا کیاجس کی پرفارمنس کو پاکستان کی عوام نے بہت پسند کیا۔ وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ محمد پر ویز ملک ،محتر مہ شگفتہ جمانی ،محتر مہ سیمہ محی الدین جمیلی ،محتر مہ طاہر ہ اورنگزیب ، شائستہ پر ویز ملک ،مجاہد علی،سید عامر علی شاہ جموٹ ،شیخ صلاح الدین اور تر ک پارلیمنٹ کے سینر ارکان شامل تھے۔بعدازاں ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر نے دورے پر آئے ہوئے وفد کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…