اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک) دہشتگردی کی روک تھام، پاک فوج کی زیر نگرانی پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری، تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر جسے ڈریونڈ لائن بھی کہا جاتا ہے پر پاک فوج کی زیر نگرانی باڑ لگانے کا عمل پاکستان نے گزشتہ سال شروع کیا اور جنوبی بارڈر پر 11 سو کلومیٹر طویل باڑ لگانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ اب باقی آدھا بارڈر بھی محفوظ بنانے کیلئے پاک فوج باڑ لگانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے سرحد پر باڑ لگانے کا اعلان کیا گیاتھا جس پر افغانستان نے اس فیصلے کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ سرحد پر باڑ نہیں لگنے دیں گے اور اسے روکنے کے لیے ہرحدتک جائیں گے جبکہ امریکہ کا پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے جو مؤقف سامنے آیا تھا اس میں اس نے کہا تھا کہ پاکستان کو اپنی سرحدیں محفوظ بنانے کا مکمل اختیار ہے اور ہمیں اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔