اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ایمنیسٹی قانون کی خلاف ورزی کے بعد کسی کو سعودی عرب میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 90 روز کی مہلت دیدی گئی،جلداپنے قیام کو قانونی شکل دیں، کارروائی شروع ہو گی تو پکڑے جانے والوں کو 15ہزار سے

ایک لاکھ ریال (تقریباً 28 لاکھ پاکستانی روپے) تک جرمانہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سلیمان الیحییٰ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا کہ وہ اس مہلت سے بہرصورت فائدہ اٹھائیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ یہ موقع دوبارہ نہ ملے۔ ولی عہد محمد بن نائف کی جانب سے 90 روز کی مہلت کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس مہلت میں اپنے قیام کو قانونی شکل دینے والے افراد کو جرمانے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان کے فنگر پرنٹ لئے جائیں گے۔حکام عموماً قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے فنگر پرنٹ لیتے ہیں تاکہ مملکت میں ان کے دوبارہ داخلے کو روکا جاسکے۔ حج، عمرہ یا ٹرانزٹ وزٹ کے نام پر سعودی عرب میں آکر غیر قانونی قیام کرنے والے غیر قانونی طورپر مملکت میں داخل ہونے والے افراد بھی اس سکیم کے تحت اپنے قیام کو قانونی شکل دے سکتے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…