اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’ مودی سرکارمسلم دشمنی میں حد سے گزر گئی ‘‘ ’’دیوبند‘‘ کا نام تبدیل کرکے کیا رکھا جا رہا ہے ؟ افسوسناک اقدام سامنے آگیا

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) دیوبند سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نومنتخب رکن اسمبلی برجیش سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ریاست میں آنے والی نئی حکومت شہر کا نام تبدیل کرکے دیوورند کردے۔بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق برجیش سنگھ

نے بتایا کہ شہر دیوبند کو اسلامی مدرسے دارالعلوم دیوبند کے نام کے بجائے مہابھارت سے اس کے تاریخی تعلق کی مناسبت سے دیوورند پکارا جانا چاہئے۔لکھنؤ میں بھارتی اخبار سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے برجیش سنگھ نے کہاکہ ریاست میں حکومت کے قیام کے بعد اسمبلی میں شہر کی تاریخی اہمیت کو دوبارہ واپس لانے کے لیے نام کی تبدیلی کا مطالبہ سب سے پہلا ہوگا۔برجیش سنگھ نے بتایا کہ دیوبند اور مہابھارت کی تاریخی اہمیت کو واضح کیا جانا ضروری ہے اور دیوبند کو صرف اس لیے دیوبند کہنا کیونکہ یہاں دارالعلوم دیوبند موجود ہے بہت غیرمنصفانہ ہے۔انہوں نے رنکھنڈی ٗجاکھ والا اور جرودا پانڈا نامی دیہاتوں سے ملنے والی متعدد تاریخی اشیاء اور مہابھارت کے درمیان تعلق کی اہمیت پر زور دیا۔برجیش سنگھ کے مطابق وہ دارالعلوم دیوبند کے خلاف نہیں، یہ مدرسہ قدیم سنسکرت اسکولوں جیسا ہے تاہم اس وقت شہر صرف ایک اسلامی مدرسے کی نمائندگی کررہا ہے جبکہ تاریخی طور پر دیوورند اس سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے، لہذا وہ چاہتے ہیں کہ شہر کو اس کی شناخت واپس ملے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…