منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

دہشت گردوں کا مسجد پر خوفناک حملہ ۔۔ شہید نمازیوں کی تعداد 34ہوگئی

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (آئی این پی)یمن میں حوثی دہشت گردوں کے مسجد پرحملے میں شہید نمازیوں کی تعداد34 ہوگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی مآرب میں صرواح کے زیر انتظام کوفل ڈاریکٹوریٹ کی ایک جامع مسجد پر ایران نواز حوثی دہشت گردوں کے حملے

میں شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔یمنی فوج کے میجر جنرل محسن خصروف نے بتایا کہ ایران نواز حوثی دہشت گردوں نےصرواح کے کوفل ڈاریکٹوریٹ میں ایک مسجد پر راکٹ حملے کیےجس کے نتیجے میں کم سے کم34 نمازی شہید اورد سیوں زخمی ہوگئے ہیں۔جنرل حصروف نے بتایا کہ باغی دہشت گردوں نے نماز جمعہ کے دوران مسجد پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں مسجد شہدا سے بھر گئی۔قبل ازیں یمنی باغیوں نے شہید عبدالرب الشدادی کی تعزیت کے لیے لگائے گئے تعزیتی کیمپ پر بھی گولے برسائے تھے۔یمنی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے جس مسجد کو نشانہ بنایا اس میں فوجی اور عام شہری دونوں نماز ادا کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…