ہانگ کانگ(آئی این پی)چین کی بحری فوج میں بڑی توسیع،گوادر کے بارے میں بڑے فیصلے نے بھارت سمیت دنیامیں ہلچل مچادی،چین بحرہند میں اپنی بحری فوج کی تعداد 20ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ تک کرے گا ،چین گوادر پورٹ پاکستان اور فوجی سازوسامان کے نقل وحرکت کے مرکز جبوتی کیلئے بحر ہند میں موجود اپنی بحری فوج میں اضافہ کی خواہش رکھتا ہے ، پاکستان بذات خود گوادر پورٹ اور بحری راستوں کی حفاظت
ایک سپیشل سیکیورٹی ڈویژن تشکیل دے رہا ہے جو 15ہزار محافظین پر مشتمل ہوگی جس میں 9ہزار پاکستانی آرمی اور 6ہزار پیرا ملٹری فورسز کے جوان شامل ہوں گے ۔ بحر ہند میں چین اپنی بحری فوج کی تعداد 20ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ تک کرنا چاہتا ہے ، چائنہ مارننگ ڈیلی کے مطابق چینی فوج کے اندرون خانہ ماہرین نے یہ کہا ہے کہ جبوتی کی بندرگاہ اور کچھ چینی فوج جنوب مغربی پاکستانی بندرگاہ گوادر کی حفاظت کریں گے ۔