نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں دومسلمان بھائیوں نے اپنی بیویوں کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے طلاق کا پیغام بھیجوا دیا ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد دکن کی رہائشی دو بہنوں کی شادی اُسی علاقے میں رہائش پذیر دوبھائیوں سے ہوئی تھی ان دونوں بھائیوں کوکچھ عرصہ بعد امریکا میں ملازمت مل گئی، دونوں نے امریکا جانے کا بعد اپنی بیویوں کو طلاق کا پیغام لکھ کر بھیج دیا۔ان میں ایک لڑکی
جس کے دو بچے ہیں اسکو اپنے شوہر کی جانب واٹس ایپ پر طلاق کا پیغام موصول ہوا اس سے پہلے اس لڑکی کی بہن کو بھی طلاق کا پیغام بھی واٹس ایپ میسج کے ذریعے ملا تھا اور اسےپیغام چھ مہینے پہلے ملا تھا جب وہ ما ں بننے والی تھی واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ پہلے ایک ہی بارتین طلاقوں کوغیرقانونی قراردے چکی ہے جبکہ اس کےخلا ف آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈنے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پرشدید احتجاج کیاتھا۔