اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کارگزاریاں چین پہنچ گئیں ’’خادم اعلیٰ‘‘ کے نام سے چین میں کیا کام ہو گیا؟

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی )چین میں خادم پنجاب اجالاپروگرام کے تحت روڈ شو کے انعقاد میں پنجاب کے حکومتی وفد ، غیر ملکی کنسلٹنٹس اور سولر انرجی سے وابستہ 154 کمپنیوں نے شرکت کی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفاررت خانے کے زیر اہتمام خادم پنجاب اجالا پروگرام کے حوالے سے ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ پنجاب کے حکومتی نمائدگان پر مشتمل وفد، غیر ملکی کنسلٹنٹس اور سولر

انرجی سے وابستہ 154 کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے شرکا کو اجالا پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ توانائی میں کمی کی وجہ سے حکومت نے دوردراز کے علاقوں میں 20ہزار سے زائد اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد نہ صرف توانائی میں بہتری لانا ہے بلکہ لوگوں میں متبادل توانائی کے استمعال کے حوالے سے شعور پیدا کرنا ہے ۔ قائد اعظم سولر پارک منصوبے کے چئیر مین عارف سعید نے کہا اجالا منصوبے کا مقصد سکولوں کو صاف توانائی اور طلبا کو تعلیم کیلئے بہتر ماحول کی فراہمی ہے ۔ رود شو میں صوبائی سیکرٹری برائے انرجی ڈیپارٹمنٹ اس گیلانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے پاکستان ایمبیسی کالج کیلئے 25 کمپیوٹر دینے کا اعلان کیا ۔ روڈ شو میں غیر ملکی کنسلٹنٹ نے تکنیکی امور کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی اور پاکستانی بینکو ں کے نمائدگان نے چینی کمپنیوں کو معاشی امور کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…