جنرل قمر باجوہ وہ کون ساکام کررہے ہیں جوپہلے کسی فوجی سربراہ نے نہیں کیا،امریکی جنرل کے انکشافات

10  مارچ‬‮  2017

واشنگٹن (نیوزڈیسک) جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان عسکری گروپوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہے جن کے خلاف کارروائی سے سابقہ فوجی سربراہان گریز کرتے آئے ہیں۔ ووٹل نے یہ بات امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے وقت گزشتہ روز کہی۔ ان کے بقول افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے سربراہ جنرل نکلسن کی گزشتہ دنوں
سرحد پر چند آپریشنر میں پاکستانی فوج نے معاونت کی تھی۔

کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے اسے درست سمت میں ایک پیش رفت قرار دیا۔امریکی جنرل کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اس سلسلے میں مزید مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرے اور اس مخصوص علاقے پر توجہ دے۔ بیرون ملک امریکی فوجی کارروائیوں کے کمانڈر جنرل ووٹل نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کر نے کیلئے بھارت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ رابطوں اور مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے،بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے، پاکستان اپنی مشرقی سرحد پر بھارت سے مسلسل الجھنے کے باعث اپنی مغربی سرحد پر پوری توجہ نہیں دے پارہا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی میں منتخب نمائندگان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ (سیٹکوم)کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کیلیے بھارت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ رابطوں اور مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے دونوں کے درمیان کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔جنرل جوزف ووٹل نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کو خبردار کیا کہ روایتی پاک بھارت کشیدگی

میں مسلسل اضافہ دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیائی ہتھیاروں کے تبادلے یعنی ایٹمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے۔ووٹل نے کہا کہ پاک افغان افواج آپس میں بہترتعاون کررہی ہیں لیکن پاکستان اپنی مشرقی سرحد پر بھارت سے مسلسل الجھنے کے باعث اپنی مغربی سرحد پر پوری توجہ نہیں دے پارہا جو افغانستان سے ملتی ہے۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹوں کی بنیاد پر ووٹل کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر اس وقت بھی کم از کم 20 دہشت گرد گروپ سرگرمِ عمل ہیں جن میں سے 13 گروپ افغانستان سے آپریٹ کررہے ہیں۔

بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے ،افغانستان کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہیامریکی مرکزی قوتوں کے کمانڈر جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کو بڑھانے سمیت نئی حکمت عملی تیار کرنے کی کاروائیاں جاری ہیں ۔انھوں نے امریکہ کے افریقی قوتوں کے کمانڈر والڈ ہاوسر کیساتھ مسلح خدمات کی کمیٹی میں مشرق وسطی اور افریقی کاروائیوں کے بارے میں سینٹرز کے سوالات کے جواب دئیے ۔

انھوں نے اس سوال کہ کیا 15 سال بعد افغانستان میں ایک دلدل میں پھنسنے کے معاملے میں آپ ہمارے ہم فکر ہیں کا جواب مثبت میں دیا اور کہا کہ ہم ایک نئی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں اور اس معاملے میں ہم وزیر دفاع اور متعلقہ وزرا کے ساتھ صلاح مشورے کر رہے ہیں ۔ اس وقت افغانستان میں 8400 امریکی فوجی اور 5 ہزار نیٹو کے فوجی فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ان کے علاوہ امریکہ کے لوجسٹک اور دیکھ بھال میں مدد گار ثابت ہونے والے 10 ہزار کے قریب کنٹریکٹ پر رکھے گئے اہلکار بھی موجود ہیں ۔ ‎

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…