اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کا عمرہ و حج کیلئے ای ویزہ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ ، دبئی کی طرز پر عمرہ و حج ویزہ پاسپورٹ کی بجائے کاغذ پر جاری ہو گا۔ پاکستانی عمرہ کمپنیاں سعودی عمرہ کمپنیوں سے اپروول کے بعد ای نمبر جاری کریں گی۔ اس کی بنیاد پر سعودی قونصلیٹ ویزہ پیپر جاری کیا کرے گا۔عمرہ پر جانے والا فرد ای پیپر ویزہ کو روانگی کے وقت
ایئر پورٹ پر امیگریشن کائونٹر پر چیک کرائیں گے۔ امیگریشن اہلکار پاسپورٹ پر روانگی کی سٹمپ(مہر) لگائیں گے یہی عمرہ ویزہ جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ پر دیکھا جائے گا۔عمرہ ویزہ کو ڈیٹا سسٹم میں چیک کر کے سعودی امیگریشن سعودیہ میں داخلے کی سٹمپ(مہر) لگائیں گے۔ سعودی حکومت نے ای ویزہ جاری کرنے کا نظام ترتیب دینا شروع کر دیا ہے۔