دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیراعظم اورامیردبئی شیخ محمد بن راشد المخدوم نے 10 لاکھ درہم تنخواہ کی ملازمت کی پیش کش کردی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرانہوں نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں 10لاکھ درہم تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے ۔اس پوسٹ میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المخدوم نے کہاہے کہ ہمیں ان لوگوں کی ضرورت ہے جو ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں ۔
شیخ محمد بن راشد نے اپنی اشتہاری پوسٹ میں مزید کہاہے کہ اس ملازمت کےلئے 5سال سے لے کر95سال کی عمرکے افراد درخواست جمع کراسکتے ہیں ان کی پوسٹ کے مطابق یہ ملازمت متحدہ عرب امارات سمیت کسی بھی عرب ریاست کا کوئی باشندہ حاصل کرسکتاہے ۔اس ملازمت کےلئے کسی تجربے کی ضرورت نہیں لیکن درخواست دینے والوں کوحسن اخلاق سے پیش آنے کاتجربہ ضرورہواورلوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئے ۔