جکارتہ( آئی این پی ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان انڈونیشیاء کے سرکاری دورے پر پہنچے تو ان کے ذاتی ملازمین کی تعداد شاہانہ آن بان نے سب کو حیران کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز انڈونیشیاء کے دورے پر 460 ٹن وزنی سامان لیے جکارتہ پہنچے جس میں دو مرسڈیز بنز کاریں اور دو آٹو میٹک لفٹ بھی شامل ہیں ۔ ذاتی ملازمین کی تعداد 620 ہے ۔اس کے علاوہ 800 سرکاری ملازمین بھی
شاہ کے وفد کا حصہ ہیں جس میں 25 شہزادے اور متعدد وزراء بھی شامل ہیں ۔ یہ تمام افراد 36 فلائیٹس کے ذریعے آٹھ دنوں میں انڈونیشیاء پہنچے گے۔ انڈونیشیاء نے شاہی مہمان کے طعام کے لئے ڈیڑھ سو باورچیوں کی خدمات حاصل کی ہیں ۔ قیام کے لئے 5 پر تعیش ہوٹلوں میں ٹھہرائے جانے کا بندوبست بھی کیا گیا ہے ۔ شاہ سلمان 8 روزہ دورے میں تین روز سرکاری ملاقاتیں کریں گے ۔ پھرباقی ایام سیاحتی مقام پالی میں گزاریں گے ۔