بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

یہ کام ہرگز نہیں ہونے دیں گے،روس کا عالمی طاقتوں کو چیلنج،بڑا اعلان کردیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آئی این پی )روس نے سلامتی کونسل میں شام سے متعلق قرارداد ویٹو کرنے کا عندیہ دیدیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی اس مجوزہ قرارداد کو ویٹو کر دے گا جس میں شامی حکومت کو ملک میں ہونے والے بعض مبینہ کیمیائی حملوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر ولادیمر سفرانوکوف نے اس معاملے پر سلامتی کونسل کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اس قرارداد میں تحقیقات کے نتائج آنے سے پہلے ہی ایک رائے قائم کر لی گئی ہے ، یہ یکطرفہ ہے اوریہ ناکافی شواہد پر مبنی ہے۔

سلامتی کونسل نے اگست 2015 میں اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت والی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کا ایک مشترکہ تحقیقاتی طریقہ کار وضع کیا تھا جس کا مقصد 2011 کے بعد شام میں ہونے والے کئی کیمیائی حملوں کا جائزہ لینے اور “جتنی حد تک ممکن ہو سکے ” ان افراد، اداروں، گروپوں یا حکومتوں کی نشاندہی کرنا تھا جو شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں ملوث ہیں یا ان کے منتظم یا ان کے لیے معاونت فراہم کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں مشترکہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ شامی فوج نے کم از کم 2014 اور 2015 میں مبینہ طور پر تین کیمیائی حملے کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…