واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ جوہری اسلحے میں اضافہ کرے۔ اگر دوسرے ملک جوہری ہتھیاروں کی جانب جائیں گے تو ہم ان سے آگے ہوں گے۔چین کرنسی میں جوڑ توڑ کا چیمپیئن ہے،چین شمالی کوریا کو بہت آسانی سے لائن پر لا سکتا ہے، یورپی یونین کا مکمل حامی ہوں،نیٹو اتحادیوں کے پاس بہت زیادہ پیسہ ہے اور
وہ ان پر زور دیں گے کہ وہ مزید کردار ادا کریں۔میںسمجھتاہوں کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل ہوسکتا ہے تاہم وہ کسی اور حل میں بھی مضائقہ نہیں سمجھتے۔غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکہ جوہری ہتھیاروں کی استعداد میں پیچھے رہ گیا ہے اور اسے دوسروں کے آگے آنا چاہیے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز خواب ہو گااگر کسی ملک کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں پہلا ہوں جو یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ کسی کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، مگر ہم کسی مک سے پیچھے نہیں رہیں گے چاہے وہ ہمارا دوست ملک ہی کیوں نہ ہو۔ ہم جوہری طاقتوں سے پہچھے رہنے والے نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حیرت انگیز ہوگا، ایک خواب گا کہ کسی ملک کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں، لیکن اگر دوسرے ملک جوہری ہتھیاروں کی جانب جائیں گے تو ہم ان سے آگے ہوں گے۔اپنے انٹرویو میں مسٹر ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ چین کرنسی میں جوڑ توڑ کا چیمپیئن ہے۔چین شمالی کوریا کو بہت آسانی سے لائن پر لا سکتا ہے،ان کا کہناتھا کہ وہ یورپی یونین کے مکمل حامی ہیں،انہوں نے کہاکہ نیٹو اتحادیوں کے پاس بہت زیادہ پیسہ ہے اور وہ ان پر زور دیں گے کہ وہ مزید کردار ادا کریں۔ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہناتھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل ہوسکتا ہے تاہم وہ کسی اور حل میں بھی مضائقہ نہیں سمجھتے۔