سرینگر (آن لائن) دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بھارت نے پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی ہے ،بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کیلئے خطرناک ہے ،جس دن دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اسی دن سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ۔اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوۃ سربراہ کو گرفتار کرنے کی پاکستان کی کارروائی پر کڑی نظر ہے۔تاہم اس سلسلے میں ابھی بھارت فی الحال کچھ بھی کہنے سے محتاط ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کسی قسم کی مدد دینے کیلئے تیار ہیں۔اورجس دن پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تیار ہو گادونوں ممالک کے پاس خودبخودتعلقات کااستوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ تین دہائیوں سے ایک درپردہ جینگ میں مبتلا کیا گیا ہے۔دراندازی ،سیز فائر کی خلاف ورزی ،عسکریت پسندی کی معاونت پاکستان نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ایسی تمام سرگرمیوں کا خاتمہ اور تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔