برما(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سرحد کے قریب میانمر کے جنگلات میں لگنے والی آگ چینی سرحد تک پہنچ گئی ۔مقامی حکام کے مطابق آگ دو قصبو ں کے پاس جنگلات میں لگی جو پھیل کر چینی سرحد کے اندر تک پہنچ گئی ہے۔آگ نے میانمر کی سرحد سے متصل ینان صوبے کے جنگلات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، یہ جنگلات صوبے کے لس ہوئی شہر کی حدود میں واقع ہیں ،آتشزدگی کے باعث
گاؤلی گانگ پہاڑی سلسلے کے قدرتی ذخائر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دو روز قبل لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے 100ریسکیو اہلکار کام کررہے ہیں ، یہ آگ سطح سمندر سے 3100میٹر بلندی پر لگی ہوئی ہے۔تا ہم متاثرہ علاقے میں کوئی آبادی نہیں ہے ۔جنگلات کی آگ پر قابو پانے والے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ وہ ہوا کے رخ کی تبدیلی اور مناسب موسمی حالات کا جائزہ لے رہے ہیں تا کہ آگ پر آسانی پر قابو پایا جا سکے ۔