پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

دفاعی شعبے میں خود کفالت،پاکستان نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا،یوکرین سے معاہدے پر دستخط

datetime 20  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)پاکستان اور یوکرین میں دفاعی شعبے میں مفاہمت کی یاداشت پر ابوظہبی میں دستخط ہوگئے، پاکستان اب یوکرین کے تعاون سے الخالد ٹینک مکمل طور پر پاکستان میں تیار کرسکے گا۔پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور یوکرین کی وزرات دفاع کے ڈائریکٹر جنرل رومون رومانوے نے دستخط کیے۔اس موقع پر چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف اور دیگر پاکستانی دفاعی حکام بھی شریک تھے۔

ایم او یوز کے مطابق پاکستان اور یوکرین ٹینکس کی پروڈکشن ، ری بلڈنگ اور موڈی فکیشن پر تعاون کریں گے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخالد ٹینک یوکرین کے تعاون سے تیار ہوتا رہا ہے، اب یوکرین کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سے مستقبل میں الخالد ٹینک کے انجن اور اس پارٹس کی تیاری کی ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کی جائے گی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین میں دفاعی شعبوں میں تعاون  انتہائی اہم ہے

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…