استنبول(آن لائن)ترک صدر رجب طیب ایردگا ن کے زیراستعمال بس نے صدر کے ذاتی محافظ کو کچل ڈالا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی اہلکار صدر کے قریب کھڑا تھا جب بس نے اسے روند ڈالا۔ صدر ایردگا ن زخمی ہونے والے اپنے
محافظ کے پاس اس وقت تک کھڑے رہے جب تک طبی امدادی ٹیم اس کے پاس نہیں پہنچ گئی ،واقعہ الازغ گورنری کی بلدیہ سے نکلتے ہوئے اس وقت پیش آیا جب صدر ایک اجلاس کے بعد بس کے ذریعے وہاں سے جانے کی تیاری کررہے تھے۔