کینبرا (ئی این پی ) آسٹریلیا میں کیتھولک چرچ نے ماضی میں جنسی زیادتیوں کا شکار ہونے والے افراد کو زر تلافی ادا کرنا شروع کر دیا ،اوسطاہر متاثرہ شخص کو اکانوے ہزار آسٹریلین ڈالر دیے جرمنمیڈیا کے مطابق جن افراد نے جنسی زیادتی کی شکایات درج کرائی انہیں کلیسا نے یہ زر تلافی ادا کرنا شروع کر دیا ہے ۔جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے افراد میں آسٹریلوی کیتھولک چرچ نے مجموعی طور پر 213 ملین امریکی ڈالر کے
برابر 276ملین آسٹریلوی ڈالر بطور زر تلافی تقسیم کیے ہیں۔اوسطاہر متاثرہ شخص کو اکانوے ہزار آسٹریلین ڈالر دیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں مکمل کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اس زر تلافی کی ادائیگی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔اس تفتیشی رپورٹ کو مرتب کرنے والے رائل کمیشن میں شامل استغاثہ کے ایک وکیل بیرسٹر گیل فرنیس کے مطابق چرچ نے 1980سے لے کر 2015تک زر تلافی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا۔پادریوں اور دیگر کلیسائی شخصیات کی جانب سے کی گئی جنسی زیادتیوں کے ان واقعات نے آسٹریلوی معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔رواں ماہ کے اوائل میں 4400 سے زائد افراد نے دعوی کیا تھا کہ انہیں بھی بچپن میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ تعداد ان 30 ہزار سے زائد افراد کی ہے،۔رواں ماہ کے اوائل میں 4400 سے زائد افراد نے دعوی کیا تھا کہ انہیں بھی بچپن میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ تعداد ان 30 ہزار سے زائد افراد کی ہے، جن کو تلافی کے طور پر کیتھولک چرچ نے ادائیگی کر دی ہے۔ ابھی کئی سو دیگر متاثرین کے دعووں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ اس تفتیشی رپورٹ کو مرتب کرنے والے رائل کمیشن میں شامل استغاثہ کے ایک وکیل بیرسٹر گیل فرنیس کے مطابق چرچ نے 1980سے لے کر 2015تک زر تلافی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا