ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کو فل سٹاپ لگانے کی تیاریاں،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی آوازیں اٹھنے لگیں ، ڈیموکریٹک پارٹی کے کانگریس کے رکن مارک پوکن کا کہنا ہے کہ صدر کے مواخذے کی تحریک سیاسی عمل ہے جس پر غور کیا جاسکتا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلوں کے بعد عوامی سروے اور پیشگوئیوں کے بعد اب ایوان نمائندگان میں بھی ٹرمپ کے مواخذے کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے کانگریس کے رکن مارک یوکن نے ایوان نمائندگان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی معاملات چلانے کے لئے کاروباری مفادات کی تباہ کن پالیسی ناقابل قبول ہے اور اس قسم کی پالیسی طویل المدت میں امریکا کی سیکیورٹی کے لئے خطرے کا باعث بنے گی، وقت آگیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی تقسیم کردہ اور غیرقانونی صدارتی اختیارات کو روکتے ہوئے صدر کے مواخذے کے سیاسی عمل کو اختیار کیا جائے۔مارک یوکن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے 7 مسلم ممالک کے پناہ گزینوں کے امریکا داخلے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پابندی کے شکار تمام سات ممالک میں صدر کے مواخذے کے سیاسی عمل کو اختیار کیا جائے۔مارک یوکن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے 7 مسلم ممالک کے پناہ گزینوں کے امریکا داخلے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پابندی کے شکار تمام سات ممالک میں ایک ہی چیز مشترک ہےایک ہی چیز مشترک ہے اوروہ ہے مذہب جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ترکی، سعودی عرب اور مصر سے کاروباری مفادات ہیں جو اس پابندی سے متاثر نہیں ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…