اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سات فیصد کیتھولک پادری بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث ،اعدادوشمار پبلک کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق رائل کمیشن نے 1950سے 2010کے درمیان گرجا گھروں کے پادریوں سے متعلق شرمناک اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سات فیصد کیتھولک پادری یعنی ہر پانچ میں سے ایک کیتھولک پادری بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ 20فیصد کیتھولک گرجا گھر اس عمل میں ملوث ہیں ۔ یاد رہے کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ زیادتی سے متعلق کیتھولک گرجا گھروں کے اعدادوشمار عوامی سطح پر پیش کئے گئے ہیں۔اسے سے قبل کیتھولک چرچ کے پوپ بینڈیکٹ کے مستعفی ہونے کی وجہ بھی بچوں سے زیادتی کے واقعات ہی بتائے جاتے ہیں تاہم ویٹی کن سٹی میں قائم کیتھولک چرچ ریاست نے اس خبرکی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی تھی۔