نئی دہلی (آئی این پی)بھارتمیں خواتین کے موبائل نمبروں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں موبائل ری چارج یا بیلنس ڈالنے والی دکانیں لڑکیوں کے موبائل فون نمبروں کو فروخت کر رہی ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق ان نمبروں کی قیمت لڑکیوں کی شکل وصورت کے مطابق 50 سے 500 انڈین روپے تک ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایسا ہی گھناؤنا دھندہ پاکستان کے بھی متعدد شہروں میں جاری ہے اور بعض افراد یہ گھٹیا کاروبار کررہے ہیں۔