منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملائیشیا میں پاکستانی نوجوان کامبینہ قتل،خطرناک سازش سے پردہ اُٹھ گیا،تشویشناک انکشافات

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالا لمپور(آئی این پی ) ملائشیا میں پاکستانی نوجوان کو قتل کرنے کی خبر جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئی، جان سے مارنے کی ویڈیو انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے پاکستانیوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم کوشش کی گئی، قتل ہونے والا جوان کسی صورت پاکستانی ظاہر نہیں ہوتا،

ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سید حسن رضا نے بھی پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کی تردید کر دی، کسی بھی ایسے واقعہ یا خبر کی تصدیق کیلئے فوری پاکستان ہائی کمیشن کے نمبرز پر رابطہ کیا جائے، میڈیا تصدیق کیلئے برائے راست رابطہ کر سکتا ہے، سید حسن رضا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے ملائشیا میں ایک ایسی ویڈیو واٹس اپ اور سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ایک نوجوان کو چاقو کے وار سے قتل کرتا دکھائی دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ایک پاکستانی ہے جو کوالا لمپور میں قالین کا کام کرتا تھا جبکہ دوسری افواہ کے مطابق ملائشین نے اپنی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھنے پر پاکستانی کو قتل کر دیا ہے ، یہ ویڈیو خاص مقاصد کیلئے شر پسند عناصر نے انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے مکمل من گھڑت خبر جاری کر دی کہ ملائشیا میں ایک پاکستانی کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ تصدیق کے طور پر ہائی کمشنر کا من گھڑت بیان بھی جاری کر دیا گیا تاکہ خبر مکمل طور پر درست ثابت کی جا سکے، یہ ویڈیو اور خبر پاکستانی صحافیوں کے ایک واٹس اپ گروپ میں بھی جاری کی گئی جس میں موجود بعض ٹی چینلز اور اخبارات کے نمائندوں نے تصدیق کئے بغیر اسے نشر و شائع کر دیا ، معلوم ہوا ہے کہ اس حوالہ سے خبر جاری کرنے والے شخص نے ایک جعلی سفارتکار کا ملائشیا کافون نمبر بھی صحافیوں کو بھیجا اور کہا کہ وہ اس نمبر پر تصدیق کر لیں

جس پر چند میڈیا نمائندوں نے اس سے رابطہ کیا تو وہ شخص سفارتکار بن کر تصدیق کرتا رہاجاری کی گئی ویڈیو میں قتل ہونے والا نوجوان کسی صورت بھی پاکستانی ظاہر نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ ویڈیو ملائشیا کی ہے ، اس حوالہ سے پاکستانی سفیر سید حسن رضا نے میرے برائے راست رابطہ کرنے پر اس خبر کی مکمل طور پر تردید کی اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ایسی افواہوں پر کان نہ دھرے جبکہ کسی بھی واقعہ یا خبر کی تصدیق کیلئے پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور کے فون نمبر+60321618877 یا +60321614985 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ،

سید حسن رضا نے میڈیا اداروں اور نمائندوں سے درخواست کی کہ ایسی صورت میں اسلام آباد میں دفتر خارجہ یا برائے راست پاکستانی سفارتخانہ رابطہ کیا جائے ۔یاد رہے ملائشیا میں پاکستانی سفارتخانہ کے نمبرز پاکستان ہائی کمیشن کی ویب سائٹ ، گوگل اور فیس بک پر موجود ہیں ان کے علاوہ اور کوئی نمبر نہ ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…