ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

قیدیوں کے سرقلم کرنے والے داعشی قصاب کا خوفناک انجام

datetime 2  فروری‬‮  2017 |

بغداد(آئی این پی )شدت پسند تنظیم داعش میں یرغمال بنائے گئے مخالفین کے نہایت بے رحمی کے ساتھ سرقلم کرنے میں ملوث قرار دیے جانے والے جنگجو ابو سیاف کو عراق کے شہر نینوی میں قتل کر دیا گیا ۔ ابو سیاف کا شمار داعش کے ان سفاک جنگجوں میں ہوتا تھا جو مخالفین کے سرقلم کرنے اور انہیں بے دردی سے قتل کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ ابو سیاف کو داعش کا جلاد قرار دیا جاتا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق داعشی جلاد نے ایک سو یرغمالیوں کو مختلف طریقوں سے موت کے گھاٹ اتارا۔ قیدیوں کے قتل کے مناظرکی باقاعدہ ویڈیوز بنائی جاتیں اور انہیں لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر پھیلایا جاتا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق داعشی جنگجوابوسیاف کوعراق کے صوبہ نینوی میں نامعلوم افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا اور اسے قتل کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو سیاف کو نینوی صوبے کے مغربی شہر الدواسہ میں ہلاک کیا گیا۔ وہ عراق میں داعش کا اہم کمانڈر تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو سیاف پر فائرنگ کے ساتھ چاقوں سے بھی حملہ کیا گیا۔عراق کے ایک مقامی صحافی محمد الیاور نے عراقی ٹی وی اے آر اے کو بتایا کہ حکام نے داعشی جنگجو اور جلاد ابو سیاف کے قتل کی تصدیق کی ہے۔ الیاور نے بتایا کہ ابو سیاسف داعش کے نینوی صوبے میں سب سے خطرناک جنگجو کے طورپر شہرت حاصل کی تھی اور اسے داعش کی ویڈیوز میں لوگوں کے سر قلم کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔داعشی جلاد ابو سیاف کے قتل کے طریقہ کار کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔سامریہ نیوز چینل نے عراقی سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ابو سیاف کو نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز گولیاں مار کر ہلاک کیا۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق مسلح افراد شہر کی مغربی سمت سے آئے اور انہوں نے ابو سیاف پر چاقو

سے متعدد وار کیے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد کو موت کی نیند سلانے والا جنگجو خود بھی اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…