بیجنگ (آئی این پی)دوست ملک چین پر اگلے تین بھاری ، کیا ہونے والا ہے؟ خطرے کی گھنٹی بج گئی , چین کے زیادہ تر علاقوں میں آئندہ تین دن کے دوران سخت سردی کی پیشنگوئی کی گئی ہے ، اس دوران درجہ حرارت چھ ڈگری تک گرنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اندرونی منگولیا اور شمالی مشرقی چین کے بعض علاقوں میں آندھی اور برفباری کا امکان ہے جس سے
درجہ حرارت 12درجہ سینٹی گریڈ تک گر جائے گا ، تبت کے خود مختار علاقے ، شینگ ڈانگ ، ہینان اور جیلن کے صوبوں میں برفباری اور ژالہ باری ہو گی جبکہ ہیبی ، گوانگ ڈانگ اور جیانگ زی کے صوبوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، متعلقہ حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے میں گرم کپڑے پہنیں اور گھروں سے باہر نکل کر سفر میں احتیاط کا مظاہرہ کریں ۔