منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اہم ملک کے صدر کا دورہ امریکامنسوخ, ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح پیغام جاری کر دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ میکسیکو سے درآمدات پر ٹیکس عائد کر کے سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اخراجات پورے کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جبکہ دیوار پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد میکسیکو کے صدر انریق پینا نیٹو نے اپنا طے شدہ دورہ امریکہ منسوخ کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان شون سپائسر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے درآمدات پر

 

ٹیکس کے منصوبے پر ارکان کانگریس سے بات چیت کی ہے اور وہ اس کو کانگریس میں ٹیکس اصلاحات سے متعلق پیکیج کا حصہ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ میکسیکو سے درآمدات پر 20 فیصد ٹیکس سے اندازہ سالانہ دس ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔انھوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی پالیسی ہے کہ ملک سے باہر بھیجی جانے والی اشیا پر ٹیکس لیا جائے جبکہ ملک میں آنے والی اشیا کو مفت میں آنے دیا جائے اور یہ مضحکہ خیز ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم سے آسانی سے دیوار تعمیر ہو سکتی ہے۔شون سپائسر کے مطابق اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور آخر میں ٹیکس کی شرح پانچ فیصد تک بھی ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام خبردار کیا ہے کہ اگر وہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اخراجات نہیں دیں گے تو انھیں واشگٹن کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دینا چاہیے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامے میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس منصوبے کے سو فیصد اخراجات بھی میکسیکو سے لیے جائیں گے۔امریکی صدر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میکسیکو اور امریکہ شمالی امریکہ میں آزاد تجارت کے معاہدے میں بندھے ہوئے ہیں اور امریکہ کا میکسیکو کے ساتھ 60 ارب کا تجارتی خسارہ ہے۔انھوں نے

 

لکھا کہ ‘نیفٹا ابتدا سے ہی بڑی تعداد میں ملازمتوں اور کمپنیوں کے نقصان کی صورت میں ایک یہ یکطرفہ ڈیل ہے۔صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد میکسیکو کے صدر انریق پینا نیٹو نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ میکسیکو ڈونلڈ ٹرمپ کی دیوار کے اخراجات نہیں اٹھائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ امریکہ کی جانب سے رکاوٹ کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور ‘میکسیکو دیواریں کھڑی کرنے میں یقین نہیں رکھتا’۔میکسیکو کے

 

صدرپینا نیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیوار تعمیر کرنے کے پیغام کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے دورے کا کوئی فائِدہ بھی نہیں تھا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اینرک پینانیٹو کو طے شدہ شیڈول کے مطابق 31 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کرنا تھا۔اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور امیگریشن معاملات پر بات چیت ہونا تھی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے

 

ایک ٹوئٹ کے بعد میکسیکو کے صدر نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کردیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اچھا ہی ہوا جو میکسیکو کے صدر نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کردیا کیونکہ جب تک میکسیکوامریکا کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کرے گا ان کے دورے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…